جان ابراہام نے سنجے گپتا کو بائیک تحفے میں دیدی

John Abraham

John Abraham

بالی ووڈ اداکار جان ابراہام نے ڈائریکٹر سنجے گپتا کو یاماہا وی میکس بائیک تحفے میں دی ہے.ممبئی (جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکار جان ابراہام نے ڈائریکٹر سنجے گپتا کو یاماہا وی میکس بائیک تحفے میں دی ہے. سنجے گپتا کو بائیک تحفہ دینے کے بعد جان ابراہام نے کہا کہ میں اپنے بہترین دوست سنجے گپتا کو تحفہ دینے کے لئے کسی صحیح وقت کا انتظار کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے شوٹ ویٹ و ڈالا کی شوٹنگ کا آغاز کیا تو میں نے مذاق کے طور پر سنجے سے کہا تھا کہ اگر فلم ہٹ ہوئی تو میں اسے ایک شاندار تحفہ دوں گا تاہم بعد میں فلم ہٹ ہوگئی تو میں نے سوچا کہ حقیقت میں ہی سنجے کو مجھے بائیک کا تحفہ دے دینا چاہیے۔