ویانا (جیوڈیسک)آئرلینڈ کے مصنف جان بانولی کو یورپی ادب پر جولائی میں آسٹریا کا سرکاری انعام دیا جائے گا۔آئرلینڈ کے مصنف جان بانولی کو یورپی ادب پر جولائی میں آسٹریا کا سرکاری انعام دیا جائے گا۔ اس کا اعلان ناول نگار کے غیر روایتی طرز کو سراہتے ہوئے کیا گیا ہے۔
وزیر ثقافت کلاڈیا شمائل نے کہا کہ جان بانولی ایک ایسا غیر روایتی مصنف ہے جو اپنے پیچیدہ کرداروں اور موضوعات کی وجہ سے ہمیں ہمیشہ حیران کر دیتا ہے۔ وہ زندگی کے بارے میں گہرے سوالات سے نمٹتے ہوئے عظیم یورپی مصنفوں کی روایت میں صحیح بیٹھتا ہے۔
67 سالہ بانولی جسے اس کے ناول سمندر (دی سی) پر بوکر پرائز دیا گیا ہے تھا 25 جولائی کو سالزبرگ میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ اور 25 ہزار یورو کی انعامی رقم حاصل کریں گے۔