جان بوجھ کر فلم میں کام کا کم معاوضہ لیتا ہوں :عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارعمران خان نے کہا ہے کہ وہ جان بو جھ کر فلموں میں کام کرنے کیلئے دوسرے اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ طلب کرتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ وہ زیادہ معاوضہ لینے کیلئے فلموں میں کام نہیں کرتے اس لئے فلموں کا دوسرے اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ طلب کرتے ہیں اور صرف اتنے پیسے مانگتے ہیں جتنے فلمساز دے سکے اور فلم فلاپ ہونے کی صورت میں اسے زیادہ نقصان نہ ہو۔

یاد رہے کہ عمران خان کی فلم ’’مترو کی بجلی کا منڈولا‘‘ اور گوری تیرے پیار میں نے باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کیا تھا۔ اداکار نے مزید کہاکہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا وہ آئندہ بھی فلمی دنیا میں جدوجہد اسی طرح جاری رکھیں گے اور اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔