جان کیری آئندہ ہفتے انڈونیشیا کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتے انڈونیشیا کے نئے صدر جوکوویدودو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری صدر ویدودو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے لئے روانہ ہونگے۔ جہاں پیرکو صدارتی تقریب حلف برداری منعقد ہو گی۔