پاکستان (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی وزیرخارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ جان کیری اس ماہ پاکستان کادورہ نہیں کریں گے۔ واشنگٹن میں ایک اعلی امریکی عہدے دارنے غیرملکی خبرایجنسی کو بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے آج پاکستانی وزیراعظم سے فون پر رابطہ کیا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان گفتگو میں باہمی تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیاہ ے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ جان کیری آیندہ چند ہفتوں میں پاکستان نہیں جائیں گے۔
تاہم ان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ وہ پاکستان کے مستقبل کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نوازشریف اوران کی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ انھوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے عزم کابھی اظہار کیا ہے۔