واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے فون پر بات کر کے بھارت پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا خطے کے مفادات میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کی طرف سے جو بیان بازی ہو رہی ہے یہ امریکا کے لیے کافی تشويشناک بات ہے۔
امریکا کی کوشش رہی ہے کہ کشیدگی کو قابو میں رکھا جائے تاکہ حالت زیادہ نہ بگڑیں۔ وزیر خارجہ کیری نے کہا کہ تمام فریق مل کر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں۔