واشنگٹن (جیوڈیسک) اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چینی حکام پر واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق چین کا نرم رویہ کام نہیں آیا۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ چین نے نرم رویہ اختیار کیے رکھا جس کی امریکہ نے بھی حمایت کی تاہم وہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔
شمالی کوریا کو راہ راست پر لانے کے لیے سختی کرنا پڑے گی۔