واشنگٹن (جیوڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی امریکی حکومت ایک خاتون کا احتجاج برداشت نہ کر سکی، امریکی وزیر خارجہ جان کیری سینٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کو بریفنگ دے رہے تھے، اس دوران ایک خاتون نے احتجاج کیا۔
خاتون نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ اس موقع پر سکیورٹی گارڈ نے احتجاج کرنے والی خاتون کو ہال سے باہر نکال دیا۔