جان کیری کا وزیراعظم نواز شریف کو فون، اہم امور پر گفتگو

John Kerry, Nawaz Sharif

John Kerry, Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دہشتگردی کے خلاف جنگ، خطے کی صورتحال اور افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم نواز شریف سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوباما آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے حالیہ فائرنگ کے واقعات اور کشیدگی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جان کیری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا پاکستان کی مکمل معاونت جاری رکھے گا۔