جان کیری کی روسی ہم منصب سے ملاقات، یوکرائن بحران پر تبادلہ خیال

John Kerry Meeting

John Kerry Meeting

ماسکو (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سوچی میں روسی ہم منصب سیر گئی لاوروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے یوکرائن کے لیے ایک انتہائی نازک وقت میں واشنگٹن کی کوشش ہے کہ امن معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کی جانب بڑھا جائے۔

واشنگٹن انتظامیہ کی خواہش ہے کہ روس یوکرائن میں مکمل قیام امن کے لیے منِسک معاہدے پر عمل درآمد فراہم کرے اور وہاں مکمل فائربندی نافذ ہو۔