ریاض (جیوڈیسک) شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امید ظاہر کی ہے کہ شامی حکومت اور باغیوں میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
شام میں قیام امن کے لئے آسٹریا کے شہر ویانا میں کل سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔