واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا استحکام، افغانستان میں امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ جان کیری جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا، افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کو اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے۔
پاکستان کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات کی مضبوطی کیلئے اٹھائے جانے والے ہر قدم کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، لیکن فی الحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔