اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انھیں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی نئی جمہوری حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی، خطے کی صورتحال اور علاقائی مسائل زیر بحث آئے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت میں پاک امریکا سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔