اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد جان کیری کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیراعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالسلام، مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کیساتھ ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دہشتگردی کے حالیہ واقعات، پاک افغان تعلقات، سیکورٹی اور سرحدوں کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار بھی شریک ہوئے۔