امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستانی قیادت سے ملاقات میں ڈرون حملوں، افغانستان میں جاری بات چیت کا عمل، پاک امریکہ اسٹریٹیجک تعلقات کی بحالی اور توانائی کے امور پر بات چیت کریں گے۔
جان کیری وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ سیکریٹری خارجہ اور سرتاج عزیز مشترکہ پریس کانفرس بھی کریں گے۔