جان کیری کا وزرات سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ

John Kerry

John Kerry

امریکہ(جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری وزارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر برطانوی دارالحکومت لندن پہنچ گئے جہاں وہ برطانوی حکام سے شام، ایران اوراسرائیل فلسطین تصادم کے مختلف پہلوں پر بات چیت کریں گے۔

اپنے نو ممالک کے گیارہ روزہ دورے میں وہ برلن، پیرس، روم، انقرہ، قاہرہ، ریاض، ابو ظہبی، اور دوحہ جائیں گے۔ لندن، برلن اور پیرس کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری روم کو دورہ کریں گے جہاں شامی اپوزیشن کے ارکان سے صدر بشار الاسد کیخلاف گذشتہ دو سالوں سے جاری تحریک کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

شامی اپوزیشن اتحاد سیرین نیشنل کانگریس نے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے زور دیا ہے کہ صدر بشار الاسد کو فریق بننے بجائے غیر جانبدارنہ طور پر مذاکرات کے ذریعے معاملے کے تصفیے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے پہلے دورہ برطانیہ، روس، جرمنی، چین، فرانس کے دوران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان ممالک کوایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی ایک نقطے پر متفق ہوں۔