جان مکین کا این ایس اے کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

John McCain

John McCain

واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر جان مکین نے جاسوسی کی خبریں منظر عام پر آنے پر نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے افشا کئے جانے والے کاغذات اور پھر جاسوسی کے معاملات منظر عام پر آنے کے ذمہ دار این ایس اے کے سربراہ کیتھ الیگزینڈر ہیں۔

جنہوں نے ایڈورڈ سنوڈن کو خفیہ معلومات تک رسائی دی۔ انہوں نے کہا اس واقعے کے بعدعالمی سطح پر امریکا کی جگ ہنسائی ہوئی اور دوست ممالک کو بھی وضاحت دینا پڑی۔