یوحنا آباد، کاہنہ و گردونواح میں سوئی گیس کے بل تقسیم نہ ہونے سے عوام سراپا احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور : یوحنا آباد، کاہنہ و گردونواح میں سوئی گیس کے بل تقسیم نہ ہونے سے عوام سراپا احتجاج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے سوئی گیس کے بل یوحنا آباد،کاہنہ وگردونواح میں تقسیم نہ کئے جاسکے،جس کی وجہ سے عوام نے اپنی مددآپ کے تحت کمپیوٹرسے ڈپلیکیٹ بل نکلوا کر جرمانے کیساتھ جمع کروانے شروع کردیئے۔

معلوم ہوا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بل تقسیم کرنے کے لئے پرائیویٹ طورپر کنٹریکٹ شاہد نامی شخص کودیا،جس نے لاپرواہی،غفلت کی انتہا کردی اور عوام کو گزشتہ مہینے کے بل تقسیم نہ کئے،بروقت بل تقسیم نہ ہونے سے عوام کے سوئی گیس میٹرکاٹے جانے لگے۔عوام نے اعلیٰ حکام سے عوام کو درپیش مشکلات کے فوری حل کئے پرائیویٹ کنٹریکٹرکیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔