جانی ڈیپ کی فلم دی لون رینجر کا نیا ٹریلر جاری

Film The Lone Ranger

Film The Lone Ranger

نیویارک (جیوڈیسک) سپر سٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی فلم دی لون رینجر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ نیویارک ڈزنی سٹوڈیوز نے ہالی ووڈ سٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی نئی تھرلنگ ایڈونچر اور ایکشن فلم دی لون رینجر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں ایسے نقاب پوش جنگجو کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنا چہرہ چھپا کر دشمنوں اور سماج مخالف طاقتوں سے لڑتا ہے۔

ہدایتکار گورور بنسکی کی اس فلم میں آرمی ہیمر مرکزی کردار جبکہ جانی ڈیپ بھی ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے تنزومزاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جو رواں سال 3 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ دی لون رینجر کے پروڈیوسر جیری برک ہیمر اور ڈائریکٹر گورور بنسکی اس سے قبل جانی ڈیپ کی سپر ڈوپر ہٹ پائریٹس آف دی کریبین جیسی شاہکار فلم ہالی ووڈ کو دے چکے ہیں جو اب اس نئی آنے والی اس فلم کیلئے بھی کافی پرامید نظر آرہے ہیں۔