جونی ڈپ اب ولن کے روپ میں دکھائی دیں گے

Johnny Depp

Johnny Depp

واشنگٹن (جیوڈیسک) جونی ڈپ کی اگلی فلم میں آپ انہیں ایک خطرناک مجرم کے روپ میں دیکھیں گے۔

بدنام زمانہ مجرم ویٹی بلگر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’بلیک ماس‘ میں جونی ڈپ مرکزی رول نبھائیں گے۔ فلم میں بلگر کے ایف بی آئی کے مخبر سے انڈر ورلڈ کا ڈان بننے اور ایف بی آئی کی موسٹ واننٹڈ لسٹ میں شامل ہونے تک کے تمام اتار چڑھاﺅ کو پیش کیا جائے گا۔

سولہ سال تک پولیس کو اپنے دائو پیچ سے غچہ دینے والا بالآخر 2011ء میں گرفتار ہوا تھا۔ بلگر کے کردار کے حوالے سے خود جونی ڈپ بھی بہت پرجوش ہیں۔

مزے کی بات یہ ہے کہ ابتداء میں جونی ڈپ کو ’بلیک ماس‘ کی کاسٹ سے محض اس لئے ڈراپ کر دیا تھا کیونکہ پروڈیوسر جونی ڈپ کو 20 ملین ڈالرز کا معاوضہ ادا نہیں کر پا رہے تھے لیکن اب یہ بات کنفرم ہے کہ جونی ڈپ فلم کا مرکزی کردار ہوں گے۔

اس سے قبل جونی ڈپ نے 2009ء میں بننے والی فلم ’پبلک اینیمی‘ میں ولن کا کردار ادا کیا تھا۔