جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز فیصل آباد

Faisalabd

Faisalabd

فیصل آباد: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈی سی اونورالامین مینگل نے کی ۔ریلی میں شیخ محمد نسیم، صداقت حسین لودھی، خالد حیات کموکا، رانا طاہر سلیم، چوہدری طاہر، چوہدری محمد ندیم سندھو، اسد بشیرگل،رانامقرب الٰہی ،میاں محمد ندیم ودیگر بھی موجود تھے۔

ریلی ضلع کونسل چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کراختتام پذیرہوئی ریلی میں نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ شرکاء نے بینراورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید اساتذہ اور بچوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی اورضلع کونسل چوک میں پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا۔

مقررین نے کہاکہ آج کی ریلی شہداء پشاورکو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کوبھی یہ پیغام دیناہے کہ جس قوم کے بچے اتنے بہادر ہیں اس قوم کی جرات اوربہادری کاوہ اندازہ نہیں لگا سکتے ہم سب اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اکٹھے ہیں کوئی ہمارے بچوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ پاکستانی فوج دشمنوں کو مٹانے کی جنگ لڑرہی ہے جوانشاء اللہ جلد ختم ہونے والی ہے۔