اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ملاقات کی جس میں ایل او سی ورکنگ باونڈری اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور فائربندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ حیال کیا گیا۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت اور آئی ڈی پیز کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور، قومی سلامتی اور آپریشنل تیاری سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔