کراچی (جیوڈیسک) علیحدہ علیحدہ ملاقات کرکے الطاف حسین کا محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری، انتہا پسندی کے خاتمے اور برداشت کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی سفیان یوسف، جمال احمد، ریحان ظفر، انور رضا، ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج، ذمہ داران اور دیگر ہمراہ تھے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں انتہاء پسند گروپس شیعہ سنی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں اور ملک میں شیعہ اور سنی میں تصادم اور اختلا ف کی خواہش رکھنے والی قوتیں ایک مرتبہ پھر محرم الحرام میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستا ن میں امن و رواداری کیلئے میں ملک بھر کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں اتحاد اور اتفاق قائم کرکے سازشی عناصر کو ناکام بنا دیں۔ اس موقع پر علماء کرام نے مذہبی رواداری کے قیام کیلئے الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو نہ صرف سیاسی مسائل بلکہ مذہبی مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں۔