اعوان شریف میں مشترکہ زمین کا تنازعہ، وزیر اعلی شہباز شریف ہماری داد رسی کریں، ملک محمد اعظم

Gujrat

Gujrat

ملکہ (نامہ نگار) اعوان شریف میں مشترکہ زمین کا تنازعہ، وزیر اعلی شہباز شریف ہماری داد رسی کریں، پولیس بھی ہم غریبوں کی کوئی مدد نہیں کر رہی ،تفصیل کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ کے گاوں اعوان شریف کے رہائشی ملک محمد اعظم نے میڈیا کو بتایا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اور محنت مزدوری سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں۔

منہگائی کے اس دور میں میں صرف اپنے بچوں کے لئے ایک رات کا کھانا کما کر لاتا ہوں ۔اور اپنے گھر کے اناج کے ساتھ بمشکل گزارا کر رہا ہوں ۔میرے کھاتہ شریک نے میری زمین پر ناجائز قبضہ جمایا ہوا ہے ۔اور آئے د ن مجھے دھمکیاں دیتا ہے ۔جبکہ میں نہ تو تھانہ جا سکتا ہوں اور نہ ہی میں کوٹ کچہری کے چکر لگا سکتا ہوں ۔ملک محمد اعظم نے بتایا کہ میری بیوی کافی عرصہ سے کینسر جیسی موذی بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے۔

میں نے اپنی تمام جمع پونجی بھی اپنی بیوی کے علاج کے لئے لگا دی ہے ۔ادھر پولیس بھی میری مدد نہیں کر رہی ۔میں کہاں جاوں ۔انھوں نے کہا کہ اب میرے پاس ایک ہی راستہ رہ گیا ہے وہ یہ کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف میری مدد کے لئے ڈی سی او گجرات کو انکوائری افسر مقرر کریں ۔اور ہمیں انصاف دلوا کر دیں ۔انھوں نے کہا کہ پولیس بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے ۔ہمیں ہمارا حق لے کر دیا جائے۔