سرگودھا (جیوڈیسک) اردن سے حاصل کیے گئے ایف 16 طیاروں کو آج پاک فضائیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔
پاک فضائیہ کےسرگودھا میں واقع مصحف ایئربیس پر طیاروں کی حوالگی سے متعلق خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آرمی چیف تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ تقریب میں علی فوجی قیادت بھی شریک ہو گی۔ جب کہ اردن فضائیہ کے افسران بھی تقریب کا حصہ ہونگے۔
اس سے قبل اردن سے خریدے گئے پانچ ایف 16 طیارے پہلے ہی پاکستان کے حوالے کیے جا چکے ہیں، واضح رہے کہ پاکستان نے اردن سے تیرہ ایف 16 طیاروں کا معاہدہ کیا تھا، ان طیاروں کی شمولیت کے بعد پاک فضائیہ کے بیڑے میں ان طیاروں کی تعداد 76 لگ بھگ ہو جائے گی۔
پاکستان نے اردن سے پورا اسکواڈرن خریدینے کا ارادہ کیا تھا، جن میں سے بارہ اے ماڈل جب کہ ایک بی ماڈل کا طیارہ شامل ہے۔