اردن میں 11 القاعدہ جنگجوؤں کو 20 سال تک قید کی سزائیں

Jordan

Jordan

عمان (جیوڈیسک) اردن کی عدالت نے القاعدہ کے 11 جنگجوؤں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 4 سے 20 سال تک قید کی سزائیں سنا دیں۔

ملزموں نے 2012 میں امریکہ کے سفارتخانے اور تجارتی مراکز میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزموں نے فیصلہ سننے کے بعد عدالت کو دھمکیاں دیں۔ ان افراد کو اکتوبر 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

تفتیش کاروں کے مطابق ان افراد نے عمان کے کئی تجارتی مراکز میں بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔