عمان (جیوڈیسک) اردن نے القاعدہ کی رہنما ساجدہ الرشاوی اور زیاد کربولی کو پھانسی دیدی ہے. ساجدہ الرشاوی پر 2005 میں خود کش دھماکے میں ملوث ہونے اور زیاد کربولی کو 2008 میں اردن کے شہری کو قتل کرنے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
داعش کی جانب سے اردن کے پائلٹ کو گذشتہ روز زندہ جلانے کی تصدیق ہونے کے بعد اردن نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں کو پھانسی دیدی۔
اس سے پہلے القاعدہ کے ان قیدیوں کی اردن کے پائلٹ کے بدلے رہائی متوقع تھی، تاہم داعش کے ساتھ پائلٹ کے بدلے ان قیدیوں کے تبادلے پر عمل نہیں ہو سکا۔
اردن کے سرکاری ترجمان نے دونوں قیدیوں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔