امان (جیوڈیسک) اردن کی فضائِیہ نے شام سے اپنے ملک کے سرحدی علاقے میں داخل ہونے والی متعدد گاڑیوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ اردن کی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی رات شام سے اردن میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی متعدد گاڑیوں کو خبردار کرنے کے بعد خلاف ورزی پر جنگی جہازوں نے تباہ کیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں پر شامی باغی سوار تھے جن کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ بھی موجود تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں اردنی سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔