عمان (جیوڈیسک) جنوبی اردن میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے فلسطینی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں سولہ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے۔ جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام نے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق واقعہ ڈرائیور کے بس سے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے بس حادثے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق فلسطین سے ہے۔