اردن کی عدالت نے بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو قتل کرنے والے پاکستانی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی

Jordan Court

Jordan Court

عمان (جیوڈیسک) اردن کی عدالت نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو قتل کرنے والے پاکستانی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے ملزم کو پہلے موت کی سزا سنائی تاہم مقتول کے رشتہ داروں کے معافی دینے پر سزا کم کر کے 10 سال کر دی گئی۔ ملزم نے 16 سالہ بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو گولی مار دی تھی۔