اردن، عراقی سفارتخانے کا پروگرام میدان جنگ بن گیا

Jordan

Jordan

اردن(جیوڈیسک)اردن کے دارالحکومت عمان میں عراقی سفارتخانے کے زیراہتمام ایک پروگرام میدان جنگ بن گیا، پروگرام میں شریک عراق کے سابق صدر صدام اور نورالمالکی کے حامی باہم دست و گریبان ہو گئے۔ پروگرام میں عراقی سفر کے صدام حسین مخالف تبصرہ ہونے کی دیر تھی کہ صدام نواز اردنی اور نورالمالکی کے حامی شرکا کی آپس میں تلخ کلامی شروع ہو گئی۔

جلد ہی یہ تلخ کلامی فری سٹائل ریسلنگ میں بدل گئی۔ شرکا ہال میں ایک دوسرے پر پل پڑے اور لاتوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے کی خواب تواضع کی۔ غصے میں بپھرے شرکا نے ثقافتی ہال میں موجود کرسیوں کا بھی خوب استعمال کیا۔