اردن کے شاہ عبداللہ کا زندہ جلائے جانے والے پائیلٹ کے والدین سے اظہار تعزیت

Shah Abdullah

Shah Abdullah

عمان (جیوڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ داعش کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے پائیلٹ معاذ الکساسیبہ کے گھر پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے مقتول کے والدین سے ملاقات اور تعزیت کی۔

شاہ نے ایک بڑے خیمے میں مقامی افراد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہ اردن کا کہنا تھا کہ داعش کو اپنے وحشیانہ اقدام کی سزا بھگتنا ہو گی۔