اردن نے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے پر اسرائیلی ایئرپورٹ کا منصوبہ مسترد کر دیا

Airport

Airport

عمان (جیوڈیسک) اردن نے مقبوضہ فلسطین سے ملحق وادی عقبہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر کے منصوبے کو مسترد کر تے ہوئے اس قسم کی تعمیر کے کسی منصوبے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

اردن کی وزیر برائے ٹرانسپورٹ لینیا شبیب کا کہنا تھا کہ ملک کے جنوب میں وادی عقبہ کے قریب اسرائیلی کی جانب سے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قیام سے شاہ حسین بن طلال ایئر پورٹ کی فضائی سلامتی و خود مختاری متاثر ہوگی لہٰذا سیہونی ریاست اس قسم کے کسی بھی منصوبے پرعمل درآمد سے باز رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ حسین بن طلال ایئر پورٹ سے کچھ فاصلے پر اسرائیلی ہوائی اڈے کی تعمیر تکنیکی اعتبار سے بھی موزوں نہیں ہے، اس سے دونوں ممالک کی فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہو گی۔