اردن میں عالم دین انٹرنیٹ پر لوگوں کو دہشت گردی کیلئے اکسانے کے الزام میں گرفتار

Jordan

Jordan

عمان (جیوڈیسک) اردن کی سیکورٹی فورسز نے عالم دین ابو محمد المقدسی کو انٹرنیٹ پر دہشت گرد تنظیموں کی ترویج اور لوگوں کو دہشت گردی کے لئے اکسانے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا۔

اردنی سیکورٹی فورسز کے مطابق المقدسی کو 15 روز کے لئے تفشیش کے لئے پکڑا گیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ وہ القاعدہ کی ترویج اور لوگوں کو القاعدہ کے طرز پر جہاد کی ترغیب دینے میں ملوث ہیں۔