اردن میں امریکا اور اردن کی افواج کی مشترکہ مشقیں جاری

Aordan Army

Aordan Army

عمان (جیوڈیسک) اردن میں امریکا اور اردن کی افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں اردن کے علاقے Al Quweira میں ہونے والی سالانہ جنگی مشقوں کے دوران اردن اور امریکا کے فوجیوں نے مختلف قسم کے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ eager lion نامی مشترکہ فوجی مشقوں میں امریکی فوجی اردن کی سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردی اور قومی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کی تربیت دے رہے ہیں۔

انیس ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کامقصد فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شام اور اردن کی کشیدہ صورتحال کے بعد امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان مشقوں کے بعد ایف سولہ طیارے اور پیٹریاٹ میزائل اردن میں رکھے گا۔ اردن میں مشترکہ فوجی مشقیں 20 جون تک جاری رہیں گے۔