غزہ (جیوڈیسک) غرب اردن میں ایک 26 سالہ اسرائیلی خاتون کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ تل ابیب میں ہونے والے ایک واقعے، جس میں ایک اسرائیلی سپاہی کو چاقو سے وار کر کے زخمی کیا گیا تھا کے کچھ گھنٹوں کے بعد پیش آیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو اس وقت چاقو مارا گیا جب وہ دو دیگر اسرائیلیوں کے ہمراہ ایک بس سٹاپ پر کھڑی تھی۔اس واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک اسرائیلی سکیورٹی گارڈ نے حملہ آور کو گولی ماردی جو فلسطینی بتایا جاتا ہے۔ ادھر غربِ اردن کے شہر نابلوس میں ایک فلسطینی کو تل ابیب میں اسرائیلی سپاہی کو زخمی کرنے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا۔
اسرائیلی خاتون کو چاقو کے وار سے ہلاک کرنے کا یہ واقعہ بیت المقدس میں کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا۔