لاہور (اقبال کھوکھر) معروف قانونی ادارے ”کلاس” کے نیشنل ڈائریکٹر و چیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس نے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز اطلاع ملتے ہی وہ ناسازی طبعیت کے باوجود مارٹن جاوید مائیکل اور اقبال کھوکھر کے ہمراہ کامران مائیکل کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان کے اہلخانہ سے کہا کہ وہ آپ کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ خدائے قدوس مرحومہ کو ابدی اطمینان اور تمام خاندان کو صبرایوب عطافرمائے۔
یادرہے کہ مرحومہ کی رسم جنازہ وتدفین 21جنوری جمعرات دوپہر1بجے اتفاق گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔