جوزف کلانسی “امریکی خفیہ سروس” کے سربراہ مقرر

Joseph klansy

Joseph klansy

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے قائم مقام ڈاریکٹر کے طور پر فرائض انجام دینے والے جوزف کلانسی کو یو ایس سیکریٹ سروس کا مستقل سربراہ مقرر کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو ایس سیکرٹ سروس میں 27 سالہ کام کاتجربہ رکھنے والے جوزف کلانسی صدارتی پروٹو کول اور حفاظتی امور کے ذمہ دار کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوزف کلانسی طویل تجربے کی بنیاد پر ایجنسی کی کارکردگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یو ایس سیکرٹ سروس کی سابقہ سربراہ جولیا پیرسن گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں ایک انجان شخص کے داخل ہونے کے واقعے کے بعد مستعفیٰ ہو گئی تھیں جس کے بعد جوزف کلانسی کو قائم مقام ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔