لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نیب کے سامنے پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری۔ نیب نے ذرائع کو بتایا کہ اوگرا کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی کو آج نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
جس میں ان سے سابق وزیراعظم کو پیش نہ کرنے کی وجوہات مانگی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف گیلانی کے طلبی کے نوٹس کی نقول سی پی او ملتان، ڈی پی او ملتان اور آئی جی پنجاب کو بجھوائی گئی تھیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ چیرمین کی منظوری کے بغیر نیب کو کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کے اختیار نہیں۔ پولیس کے ذریعے ہی کسی ملزم کو بلایا جا سکتا ہے۔