صحافت کو پابند اور صحافیوں کو غلام نہیں بنایا جا سکتا: آل پاکستان مسلم لیگ
Posted on May 2, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : مشرف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت و حمایت نے ملک دشمن ‘عوام دشمن اور فوج دشمن عناصر کی نیندیں حرام کردی ہیں اور ان پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ پرویز مشرف کو غدار قرار دلاکر عوام میں فوج کیخلاف نفرتیں پیدا کرنے کی ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو پائے گی اسی لئے میڈیا کو ہتھیار بناکر فوج اور آئی ایس آئی کے شکار کی سازش اور بھارت کی مدد سے فوج پر بین الاقوامی دبا¶ ڈلوانے کے کوشش کرنے والے بھارتی صنعتکاروں ‘سیاستدانوں اور حکمرانوںکے ساجھے داروں اور پاکستانی سرمائے کو بھارت میں انویسٹ کرنے والوںنے مشرف کیخلاف سازشوں کی نقاب کشائی کرنے والے محب وطن میڈیا گروپس ‘ صحافیوں اور اینکرپرسنز کیخلاف بھی سازشوں کا جال بچھانا شروع کردیا ہے اور محب وطن میڈیا گروپ کے اشتہارات بند کرکے انہیں پالیسی کی تبدیلی اور اینکرپرسنز کو مشرف کیخلاف سازشوں کی نقاب کشائی سے روکنے اور مشرف کی کردار کشی کا پابند بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین نے حکومتی ایماءپر ٹی ون کے اینکر پرسن رانا مبشرکو حکومتی پالیسی کا پابند بنانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے صحافتی اصولوں سے انحراف نہ کرتے ہوئے رانا مبشر کیجانب سے حکومتی ڈکٹیشن پر عملدرآمد سے انکار اور اپنے ساتھیوں سمیت ٹی وی ون سے استعفیٰ دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ رانا مبشر نے ثابت کردیا کہ محب وطن صحافی نہ بکتا ہے ‘ نہ جھکتا ہے ‘ نہ ڈرتا ہے اور نہ دبتا ہے اور جو جھک جائے ‘ بک جائے ‘ ڈر جائے یا دب جائے وہ یا تو صحافی نہیں ہوتا یا محب وطن نہیں ہوسکتا ۔ طاہر حسین نے کہاکہ رانا مبشر محب وطن ‘عوام دوست اور نڈر صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کی پاسداری اور قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی صحافتی ذمہ داری نبھائی ہے اوررانا مبشر نے لالچ ودھمکی کے ذریعے صحافیوں کو صداقت کی راہ سے ہٹانے کا خواب دیکھنے والوں کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے جس پر آل پاکستان مسلم لیگ اپنے قائدپرویز مشرف اور تمام عہدیداران و کارکنان کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com