.حبیب آباد (رشید احمد نعیم) اللہ نے صحافی کو قلم کی طاقت تھما کر معاشرے میں ایک معزز مقام عطا کیا ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان تصور کیے جاتے ہیں ۔صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔آج عوام میں جو شعور پیدا ہوا ہے وہ سب صحافت کی بدولت ہے۔ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے ”پریس کلب لاوہ” اہم کردار ادا کر رہا ہے ٰ ”پریس کلب لاوہ پریس کلب لاوہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تو یوں لگ رہا تھا جیسے آسمان ِ صحافت کے ستارے جگمگا رہے ہیں جس میں سنیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل کے حل میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ لوڈ شیڈنگ ، امن و امان ، بے روزگاری اور غربت جیسے بڑے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ میں درویش آدمی ہوں ۔ زندگی او موت کا مالک صرف اللہ ہے۔
کراچی میں پاکستان سٹیل مل کی بحالی کے وقت ایم کیو ایم اور دہشت گرد گروپوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں تک دی گئیں لیکن میں نے دفتر کو مسجد بنا دیا اور مزدوروں کے ساتھ مزدور بن کر کام کیا تو اللہ نے کامیابی عطا فرمائی۔ تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی چیئر مین ملک امجد حسین علوی نے پریس کلب لاوہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی پاکستان کا مظلوم طبقہ ہیںان کادوطرفہ استحصال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان صحافت کے لیے دنیا کے چوتھے خطرناک ترین ملکوں میں شامل ہوچکا ہے جہاں پر صحافیوں کو سچ لکھنے کے جرم میں گولی مار دی جاتی ہے ۔ ملک امجد حسین علوی نے پریس کلب لاوہ کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان بھی کیا ۔ تقریب حلف برداری سے مسلم لیگ نواز کے ضلعی رہنما ملک شہریار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب لاوہ کے دفتر کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فنڈز کی فراہمی کے لیے بات کروں گا۔
بعد ازیں رعیس اعظم آف لاوہ ملک عزیز خان نے پریس کلب لاوہ کے لیے ایک کنال جگہ برلب سڑک دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی سی او چکوال (محمد جاوید بھٹی ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاوہ کے صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوشش کروں گا۔ میرے پاس لاوہ سے متعلق جو بھی مسلہ آیا ہے اُسے میں نے تر جیحی بنیادوں پر حل کروایا ہے ۔ عوام کو سرکاری اداروں میں سے کسی بھی ادارے کے خلاف شکایت ہو تو مجھے تحریری طور پر مطلع کریں اس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ تقریب حلف برداری میں مہما ن خصوصی سنیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم ملک نے پریس کلب لاوہ کے نو منتخب عہد داران اور ممبران سے حلف لیا ۔ ممبران میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے اور جاتے جاتے اس با ت کا بھی یقین دلایا کہ وہ لاوہ اور گردو نواح میں گیس کی فراہمی کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اس تقریب حلف برداری میں میاں محمد اکرم اعوان، مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ طلح ، ملک ضمیر اعوان ، چیئر مین یونین کونسل لیٹی ، سابق ناظم ملک امتیاز احمد لیٹی، کیپٹن محمد خان (ر) ، انسپکٹر ایکسائز محمد سہیل ، چیئر مین یونین کونسل کوٹ قاضی پیر محمود علی شاہ، ملک اسد ڈھیر مونڈ، سابق ناظم حاجی لعل خان ، وائس چیئر مین ملک جاوید چنگا، چیئر مین لاوہ میاں نذیر عالم ، ملک رزاق احمد ، ملک محمد اعظم پروال ، کرنل سلطان سرخرو نے شرکت کی اور صحافی برادری میں سینیئر صحافی ملک ارشد کوٹ گلہ ، ملک لیاقت اعوان، ڈاکٹر محبوب جراح، ملک عمران دندی، ملک عامر اعوان ، ملک مبشر (وائس آف تلہ گنگ) نے شرکت کی۔ اس تقریب میں علاقہ بھر کے سینکڑوں معززین نے شرکت کی۔
سر پرست اعلیٰ چوہدری نوید الحسن دورٹ، چیئر مین ساجد محمود اعوان، صدر قیصر سعید، سینیئر نائب صدر ارشد محمود، نائب صدر ملک امتیا ز احمد لاوہ، سیکٹر نشریات سلیم طاہر ، فنانس سیکٹری اسامہ ملک، آفس سیکٹری ملک محمد نواز گٹال ، ملک جہانزیب علی، ملک عامر سعید، ملک عباس، ملک محمد خان، ملک فاروق احمد، ملک رضوان، ملک آصف، ملک ثاقب نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔