صحافت کی آزادی پر قدغن لگانے والے ہر دور میں موجود رہے ہیں۔ میاں اسد حفیظ
Posted on May 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) صحافت کی آزادی پر قدغن لگانے والے ہر دور میں موجود رہے ہیں۔ بہت سے ظالموں نے شعبہ صحافت سے وابستہ کارکنوں پر بدترین تشدد، ظلم، جبر اور انکی جانیں تک لینے سے گریز نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار میاں اسد حفیظ صدر الیکڑانک میڈ یا ایسوسی ایشن تحصیل پیرمحل نے عالمی آزادی صحافت کے موضوع پر پریس کلب پیرمحل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا وہ آئینہ ہے جس میں کرپٹ عناصر اپنا اصل چہرہ دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور پھر اپنا عمل اور کردار درست کرنے کی بجائے آئینہ توڑنے کے درپے ہو جاتے ہیں۔ مگر اب ایسا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت بجا طور پر ریاست کا اہم ستون ہے جو باقی ستونوں کو بھی طاقت مہیا کرتا ہے۔ جس سے ریاست کی عمارت مضبوط بنیادوں پر استوار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کرپشن کے تحفظ دینے والے موجود سیاسی نظام کے خلاف بھی آواز بلند کرے تا کہ اس حبس زدہ سیاسی ماحول اور کلچر سے نجات مل سکے۔ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے مقتدر طبقوں کو اس پر تنقید حقیقت سے آنکھیں چرانا ہے۔
میڈیا یکجہتی، محنت اور مثبت اپروچ سے اپنا سفر جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ استحصالی اور کرپٹ سیاسی نظام ملک میں تعمیری اور مثبت سیاست کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اللہ اس وقت تک قوموں کی حالت نہیں بدلتا جب تک قوم خوداپنا مقدر بدلنے کا فیصلہ نہ کر لے۔ میڈیا اور عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے بالغ نظری کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا کہ آج یوم صحافت کے دن پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی صحافت جانتی ہے کہ صحافی قوم کا چہرہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے خون جگر سے آزادی صحافت کا چراغ جلایا ہے۔ آج بھی نظریاتی صحافتی ادارے سنجیدہ فکر صحافی آزادی اظہار اور حرمت قلم کیلئے سر بکف ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com