اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن مجلس عاملہ انجینئر افتخار چودھری نے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ شہید بخشیش رمضان میں اللہ کے حضور پیش ہوئے ہیں ان کی شہادت ہمارے لئے چیلینج ہے اور کے پی کے حکومت اس قسم کے چیلینجز سے نپٹنا جانتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جان لیں یہ ماڈل ٹائون نہیں اور نہ ہی کے پی کے میں کوئی رانا ثناء اللہ ہے مجرم کوئی بھی ہو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت کو اس کیس سے باخبر کر دیا گیا ہے اور پوری پارٹی اس سانحہ پر صدمے کی حالت میں ہے۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا بخشیش الہی کا قتل اور اس پر ملک گیر احتجاج اس بات کا شاہد ہے کہ لوگ کے پی کے اس قسم کے واقعات کی توقع نہیں رکھتے ۔مجھے پوری امید ہے ہری پور پولیس کے ذمہ داران معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔اس سے پہلے انہوں نے صدر ہری پور کلب ذاکر تنولی سے اظہار تعزیت کیا۔