صحافت و وکالت کے پیشہ سے وابستہ افراد معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے میں کردار ادا کر سکتے ہیں

Tarnol Press Club

Tarnol Press Club

ترنول (نمائندہ خصوصی) صحافت و وکالت کے پیشہ سے وابستہ افراد معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔زندگی کے ہر مقام پر ہمیں ملک پاکستان اور اسلام کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین انسانی حقوق طارق راجپوت جرال ایڈووکیٹ نے ترنول پریس کلب اسلام آباد کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری مرزا شبیر جرال ،شاہینز سٹار انٹرنیشنل 25کے راجہ مظہر،انور خان بنگش،ترنول پریس کلب اسلام آباد کے عہدیدران چیئرمین محمد اسحاق عباسی، سینئرنائب صدر لیاقت حسین مغل،سینئروائس چیئرمین وسیم الرحمن بھٹی ،سیکرٹری اطلاعات عتیق الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری شوکت محمود ،سینئرممبر ترنول پریس کلب سردار ممتاز انقلابی ،سابق سیکرٹری اطلاعات یٰسین بلوچ اور احسن محمود بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ مدینہ منورہ کے بعد خالص اسلامی نظریہ پر اسلامی ریاست پاکستان لاالٰہ الا اللہ اور دوقومی نظریہ پر قائم ہوئی جس کیلئے لاکھوں مسلمان مردوزن نے جانی و مالی قربانیاں دیں ہیں ۔اب ہم اس خطہ زمین پر آزادی کے ساتھ اسلامی تعلیمات پر شب و روز عمل کرسکتے ہیں۔

مسلمانوں کا ماضی شاندار و روشن ہے کہ فاتح ہند سلطان محمود غزنوی نے اپنی رعایا کہ ایک فرد کو فراہمی انصاف کی خاطر تین دن تک روزہ رکھا کہ انصاف و حق دینے کے بعدسجدہ شکر بجالاکر روزہ افطار کیا۔ملی و قومی المیہ ہے کہ آج ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کو اپنے ماضی سے مجہول رکھا جارہاہے کہ جس کے سبب معاشرے میں خیر و فلاح کی سرگرمیوں اور احساس ذمہ داری و منصب کی کمی و قلت واقع ہوگئی ہے اس موقع پر صدر ترنول پریس کلب اظہر حسین قاضی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا اور آپ کا فریضہ مشترکہ ہے کہ ہم اور آپ انسانیت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں اور ہر مقام پر مظلوموں کی داد رسی کیلئے مصروف عمل ہیں اس لحاظ سے صحافت و وکالت دونوں پیشے معاشرے کی سوچ و فکر کو مثبت راوئیے میں تبدیل کرنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ناشر: سیکرٹری اطلاعات
ترنول پریس کلب اسلام آباد
0313-5265617