شعبہ صحافت سے وابستہ شخصیات نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا

فیصل آباد(شفقت حمید سندھو ) شعبہ صحافت سے وابستہ شخصیات نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) بھی یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی۔ اس سلسلے میں 13 اگست بروز بدھ صبح 10 بجے ایک تقریب ایف یو جے سیکرٹریٹ ذیل گھر کچہری بازار میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، تاجر، صنعتکار، صحافی اور سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنما اور کارکن شرکت کریں گے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے دفتر واقع بالائی منزل ذیل گھر کچہری بازارمیں یوم آزادی تقریب کے حوالے سے منعقدہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت صدر ایف یو جے سجاد حیدر منا نے کی۔ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری شفقت حمید سندھو نے چلائی۔ اجلاس میں فنانس کے امور پر فنانس سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی نے بریفنگ دی۔

ایجنڈے پر سینئر نائب صدر حامد رفیق، نائب صدر نسیم شاہ، ایگزیکٹو ممبران نعیم بیگ، امتیاز بیگ، خلیل بزمی، اشفاق مغل، لقمان، ضیاء بٹ نے حصہ لیا۔اجلاس میں تقریب کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

مجلس عاملہ نے آزادی کے شہدائ، غازیوں اور قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ تمام یونین عہدیداران اور کارکنان سے یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لگانے اور جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی اپیل بھی کی گئی۔
0300-0331122

News

News