ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) صحافت کے مقدس پیشہ کو بدنام کرنے والے عناصر کا بھرپور محاسبہ کریں گے، کالی بھیڑیں ہر شعبہ میں موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کالی بھیڑوں کا ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے تاکہ صحافت کی آڑ میں لوگوں کو بلیک میل کرے والے عناصربے نقاب ہوں،واہ ٹیکسلا کے ورکنگ جر نلسٹ کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں، تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران کا تھانہ ٹیکسلا میں صحافی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی مقدمہ کے اندراج پر پر زور احتجاج کرتے ہیں ، معاملہ کی میرٹ پر انکوائری ہونی چاہئے ورنہ انتہائی احتجاج پر مجبور ہونگے،رشوت میرٹ کی راہ میں اصل رکاوٹ ہے پولیس اپنا قبلہ درست کر لے ،وگرنہ احتجاج کی بازگشت ملک بھر میں گونجے گی،پولیس کے اعلیٰ حکام میرٹ پر انکوائری کو یقینی بنائیں۔
صحافی کے خلاف بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی مقدمہ فوری طور پر خارج نہ کیا گیا تو صحافتی پلیٹ فارم پر کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے،ان خیالات کا اظہار تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صدر ڈاکٹر سید صابر علی ، جنرل سیکرٹری توقیر ریاض نے پریس کلب کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے معزز رکن و سینئیر نائب صدر حسن علی طاہر اور انکے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں درج بے بنیاد ، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی مقدمہ پر قرار داد مذمت منظور کی گئی، اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ کیس کی میرٹ پر انکوائری کروائی جائے تاکہ پیسوں کی چمک سے کیس پر اثر انداز ہونے والے عناصر کا بھروپر محاسبہ ہوسکے،تحصیل پریس کلب کے ہنگامی اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی،اجلاس میں ترنول پریس کلب ، حسن ابدال تحصیل پریس کلب کا شکریہ ادا کی جنہوں نے تحصیل پریس کلب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038