غیرجانبدار صحافت اور عوامی حقوق کی سیاست کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اور چئیرمین کا ہنہ حاجی بشارت علی نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو تعریفی ایوارڈ دینے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ صحافی برادی کے مسائل کے حل اور ان کی بہبود کے لیے سب سے آگے ہوں گے اور ملک میں جمہوریت کے استحکام، آئین کی پاسداری اور عوامی حقوق کی حفاظت کی جدوجہد میں بھی پیش پیش ہونگے۔حاجی بشارت نے کہا کہ غیرجانبدار صحافت اور عوامی حقوق کی سیاست کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ملک میں آزادی اظہار و صحافت کی سب سے بڑی وکیل و محافظ ہے اور صحافیوں کے حقوق کے لیئے آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔صحافی برادری نے ہر نازک موڑ پر ملک و قوم کی رہنمائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان تمام صحافی بھائیوں اور بہنوں پر فخر ہے جنہوں نے استحکام پاکستان کے لئے اپنا کردار بخوبی ادا کیا اور اپنے قلم کے ذریعے جہاد جاری رکھا۔مزید کہاکہ ہم سب کو مل کر نئے عزم اور جذبے سے وطن عزیز کی خدمت کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا احسن کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ ہم سب مل کر پاکستان کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کرکے امن و امان کاگہوارہ بنائیں گے۔

یونین کونسل 247لاہور
uc247lahore@gmail.com
lahore