عالمی یوم صحافت پر ایف یوجے کے زیراہتمام صحافیوں کا ریلی سے خطاب
Posted on May 4, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز
فیصل آباد: صحافی قومی نظریہ کے محافظ اور مظلوموں کی آواز بن کر ہمیشہ دنیا میں راج کرتے رہیں گے۔ قلم و کیمرہ کے مزدوروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہید صحافیوںکے قاتلوں کو سزائیں اور انتقال کرنے والے کارکن صحافیوں کے ورثاء کو معقول معاوضہ دیا جائے۔
ریاستی و غیر ریاستی ادارے اور سیاسی جماعتیں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کوڈکٹیشن دینا بند کریں۔ صحافی اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہار عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے میاں رفعت قادری، صدر ایف یو جے جاوید اخترملک، سینئر صحافی میاں سلیم شاہد، سجاد حیدر، سید ذکراللہ حسنی، شفقت حمید سندھو، صدر سجاف ملک جمیل سراج، محمود احمد مرزا، نسیم شاہ ودیگر نے کچہری بازار چوک میں آزادی صحافت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرزا اشفاق مغل، محمدامین ملک،مرزا نعیم بیگ، آفتاب نواز، میاں ریحان، محمد آصف قادری،تنویر احمد، محمد خلیل بزمی، عبدالمناف اعوان، ایم آر شاہد،ایم حمزہ، محمدعارف، میڈم شمیم رانا، گل شیر،عمارہ فیاض کاظمی سمیت دیگر پریس فوٹو گرافرز، کیمرہ مین ایسوسی ایشنز، فیصل آباد یونین آف ٹی وی جرنلسٹس کے کارکنوں کی کثیر تعداداور موبائل ایسوسی ایشن کے صدر خالد جٹ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر صحافی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ریاستی اور میڈیا کے اداروں کواپناکوڈ آف کنڈکٹ بنانا پڑے گا تاکہ ریاست کے کسی ستون کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہاادارے افراد سے اہم ہوتے ہیں۔اس لئے اداروں کا احترام اور افراد کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
رہنماؤں نے شہید ہونے والے صحافیوں اور انتقال کرجانے والے کارکن صحافیوں کے ورثاء کو معقول مالی امداد مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ارباب اختیار کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور صحافتی اداروںکا استحصال بند کیا جائے۔ کارکن صحافیوں کے عزت وناموس اور ان کے روزگار کی سیکورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.