بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے صحافیوں کیلئے 60 لاکھ روپے اور جرنلسٹ کالونی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا بڑا کارنامہ ہے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور جرنلسٹ کالونی کے اعلان پر وزیر اعظم آزا دکشمیر چوہدری عبدا لمجید کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ان خیا لا ت کااظہار کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صدر را جہ نعیم گل ،جنر ل سیکر ٹر ی طارق محمود ثاقب نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں ہنگا می اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہد ری عبدا لمجید نے بھمبر کے صحا فیوں کے مسائل حل کر کے صحا فی بر ادری کے دل جیت لئے ہیں بھمبر کے صحا فی عر صہ دراز سے بے شما ر مسائل کا شکا ر تھے اور حکومت کی طرف سے مسلسل نظر انداز ہو رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کشمیر پر یس کلب بھمبر کی تقر یب حلف بر داری میں شر کت کر کے اور صحا فیوں کی فلا ح وبہبود کیلئے بڑا کا رنا مہ سر انجا م دیا ہے جس پر بھمبر کے صحا فی انکے شکر گزار ہیں اجلاس میں نا صر شر یف بٹ،عزیز الرحمن ناز ،چو ہد ری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ڈا کٹر طا رق محمود شاکر ،قاضی انصر زما ن انصر ،ملک شو کت حسین ،فیصل صغیر شمیم ،مرزا ند یم اختر ،جہا نگیر احمد پاشا ،چو ہد ری سلیم سا گر ،را جہ وحید مراد ،شیراز پرو یز مشتاق ،چو ہدری ارشدمحمود غازی ،چو ہد ری عاطف اکر م ،محمد یٰسین تبسم ،ذیشان مصطفی،عابد ذبیر ،را جہ وحید مراد نے شر کت کی۔۔