صحافی کالونی کے گھر کا نقشہ پاس نہ کرنے پر ایل ڈی اے حکام سے جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی کالونی میں گھر کا نقشہ پاس نہ کرنے پر ایل ڈی اے حکام سے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار سینئر صحافی شعیب الدین کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا۔

صحافی کالونی میں ان کے گھر کا نقشہ پاس کرنے کے لیے ایل ڈی اے حکام اور ٹائون انتظامیہ چکر لگوا رہی ہے لیکن گھر کا نقشہ پاس نہیں کیا جا رہا جبکہ اس معاملہ پر رشوت کا تقاضا بھی کیا جاتا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایل ڈی اے حکام سے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا۔